30 جون 2012 - 19:30

سعودی عرب کے سابق ولی عھد کی اربوں ڈالر کی وراثت ان کے وارثوں کے لئے درد سربن چکی ہے۔

ابنا: مجتھد نامی شخص نے انکشاف کیا ہے کہ سلطان بن عبدالعزیز نے اربوں ڈالر میراث چھوڑی ہے جس کے حصول کےلئے رشتہ داروں میں تنازعے شروع ہوگئے ہیں۔ سلطان بن عبدالعزیز گذشتہ برس چھیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کا انتقال نیویارک کے ایک اسپتال میں ہوا تھا۔

یاد رہے سعودی عرب کے شہزادے بیت المال کی لوٹ کھسوٹ سے ملک اور بیرون ملک میں پرتعیش زندگي گذار رہے ہیں۔ بتایاجاتا ہےکہ سعودی عرب کے شہزادے جو بظاہر سب سےبڑی اسلامی حکومت کے حکمران ہونے کا دعوی کرتے ہیں یورپ اور امریکہ کے جوے خانون میں لاکھوں کڑوڑوں ڈالر لٹادیتے ہیں۔

اس وقت صیہونی بینکوں میں سب سے زیادہ پیسہ سعودی عرب کا ہے جس سے فائدہ اٹھا کر اسلام اور مسلمانوں کی دشمن صیہونی حکومت مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے میں مشغول ہے۔ یاد رہے سعودی عرب میں غربت اور بے روزگاری کی بناپر عوام میں شدید بے چينی پھیل گئي ہے۔.......

/169